Nisha

Add To collaction

نیلا دائرہ

نرس کے ہڑ بڑانے کے بعد ڈاکٹر درگا کو بڑے میاں کے کمرے تک پہنچنے میں چند منٹ لگے تھے۔حالانکہ ڈاکٹر گہری نیند میں تھا۔

پلیز ڈاکٹر ‘‘ نرس تیزی سے سیڑھیاں چڑھ رہی تھی۔ ’’جلدی آۓ۔

ڈاکٹر درگا کو وہاں کئی مہینے ہو چلے تھے۔ وہاں ایک ہی مریض باقی بچا تھا۔ بڑے میاں اسی سال کی عمر میں موت سے پنجہ آزماتھے ۔ کیا پنجہ آزمائی ختم ہوگئی؟ ورگا سیڑھیاں چڑھتے وقت سوچ رہا تھا ۔ ’’تاہم بڑے میاں کی غیر معمولی قوت ارادی کو ذہن میں رکھتے ہوۓ اسے شک تھا کہ بڑے میاں نے ہار مان لی ہے۔

کمرے میں داخل ہوتے ہی اس نے موت کی بو سونگھ لی ۔ اس کا تجربہ بتارہا تھا کہ کہانی کا انجام ہو چکا ہے۔ بڑے میاں کے سینے کی خفیف حرکت بھی معدوم ہو چکی تھی ۔ اس کا منہ کھلا ہوا تھا۔ سر ایک جانب ڈھل کا ہوا تھا۔ ڈاکٹر نے کھڑکی سے جھانکا ماہر مرنے والے کی وسیع اراضی پر شد ید پہرا تھا۔ اس کے ہاں شاریوں نے شفاظتی حصار قائم کیا ہوا تھا۔ بڑے میاں کے دشمنوں کی تعدادکم نہیں کی۔ اسی طرح جاں فار بھی ان گنت تھے لیکن وہ بے خبر تھے کہموت چیکے سے مریض کو حفاظتی حصار سے نکال لے گئی تھی ۔ ۔ ورگا نے اپنا بیگ بیڈ کے قریب میز پر رکھ دیا۔ اس نے مریض کی جوانی کی تصویر دیکھی تھی ۔ وہ کسی کھلنے کے مانند طاقتور تھا اور اب وہ سکڑ کر بے روح زرد بکری کی طرح رہ گیا تھا ۔ وہ کوئی عام آ دی نہیں تھا ۔ فعال زندگی میں وہ خوف و دہشت کا استعارو رہا تھا ۔ اسی سال کی عمر میں موت نے بالآخر اس نے دیا تھا۔....... نیچے ہال کی جانب سے آواز میں آرہی تھیں ۔ صبح کی روشنی پھیل رہی تھی ۔ بڑے میاں کا سب سے چھوٹا بیٹا بوبی کمرے میں داخل ہوا۔ وہ شب خوابی کے لباس میں تھا ۔ اس نے باپ کے چہرے کو دیکھا پھر ڈاکٹر کی جانب نظر کی ۔ کچھ کہنے سننے کی ضرورت نہ تھی ۔ بوبی کی بیوی مارگا کمرے میں داخل ہوئی اور آہ و زاری کرنے لگی ۔

بوبی آگے بڑھا۔ باپ کا ہاتھ چوما اور ہسپانوی زبان میں پڑھ کہا ۔ وہ پلٹا اور ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا۔ مجھے اپنے بھائیوں کو بتانا ہو گا ۔ ڈاکٹر ورگا نے بولی کی آنکھوں کو پڑھنے کی کوشش کی۔

اب کیا ہو گا؟ ڈاکٹر نے سوچا۔ برسوں سے ے میاں نے اپنے رعب وہ ہوبے کے عمل پر معاملات کو سنبھالا ہوا تھا۔ وہ ایک خطرناک آدمی تھا ۔ قید میں،.. بیماری میں - ہر حال میں خطرناک تھا۔۔۔مرنے کے بعد بی ۔۔۔ لا میں آزاد ہونے والی تھیں۔ خون سے خون بھی نہیں دھلتا لیکن یہاں معاملہ دوسرا تھا۔ اب خون بہے گا۔ خون سے خون دھلے گا ......

   21
2 Comments

Simran Bhagat

03-Sep-2023 09:31 PM

بہت خوبصورت

Reply

Reena yadav

03-Sep-2023 09:21 PM

👍👍

Reply